پہلا ون ڈے: پاکستان کو دو سو پچہتر رنز کا ہدف چسٹرلی اسٹریٹ: انگلینڈ کے دو سو پچہتر رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چسٹرلی اسٹریٹ میں کھیلے جانے والے پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ میچ بارش کے باعث دوگھنٹے تاخیر سے شروع ہوا جس کی وجہ سے میچ کو اکتالیس اوورز پر محیط کر دیا گیا۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو چوہتر رنز بنائے۔
انگلش بلے بازوں نے شروع سے ہی انتہائی جارحانہ انداز اپنایا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں اٹھہتر رنز جوڑے۔ اوپنر اسٹراس اکتالیس رنز بنا کر سعید اجمل کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ انگلینڈ کی دوسری وکٹ ایک سو ترپن رنز کے مجموعے پر گری جب اوپنر آنے والے بیٹسمین ڈیوس سڑسٹھ گیندوں پر تیرہ چوکوں کی مدد سے ستاسی رنز بنا کر سعید اجمل کا شکار بنے۔ دیگر بیٹسمینوں میں کالنگ ووڈ چودہ، مورگن تیرہ، ٹراٹ انہتر اور بریسنن نے ایک رن بنایا۔ جبکہ یارڈی دو اور بوپارا پینتیس رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے سعید اجمل چار وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے۔ |
No comments:
Post a Comment