Wednesday, February 23, 2011

کرکٹ کی دسویں عالمی جنگ

کرکٹ کی دسویں عالمی جنگ
کرکٹ کی دسویں عالمی جنگ تین ایشیائی ملکوں کی سرزمین پر شروع ہو گئی ہے۔ پاکستان کی سرزمین دہشت گردی، بم دھماکوں کی گونج کے باعث اس جنگ کی گھن گرج کی میزبانی سے محروم ہوگئی۔ یہ وہ جنگ ہے، جو دوستی اور محبت کے رشتوں کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ امن اور سکون کا پیغام بھی دے گی، جس کے دوران جوش جذبے، عزم و استقلال کی نئی داستان رقم ہوگی۔ یہ جنگ صرف میدانوں میں نہیں بلکہ اس کے باہر بھی لڑی جائےگی، الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا پر اس کے چرچے ہوں گے، کھلاڑیوں کی آف دی فیلڈ سرگرمیاں بھی توجہ کا مرکز ہوں گی، ہر ملک کے شائقین اپنی ٹیم کی جیت کے جشن کی تیاریاں کررہے ہیں، ان کا دعویٰ ہے کہ ہم کسی سے کم نہیں۔ ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں آتش بازی اور فن کاروں کے فن کے مظاہرے ہوچکے ہیں۔ اب کھلاڑیوں کی مہارت ا ور صلاحیت کا امتحان شروع ہواہے۔ ڈھاکا میں میزبان بنگلہ دیش کے سابق عالمی چیمپئن بھارت سے ٹکرانے کے ساتھ ہی سٹّے باز بھی متحرک ہوگئے ہیں، جو 2/ اپریل تک اپنی پسند کے نتائج حاصل کرنے کے لیے سڑدھڑکی بازی لگادیں گے۔

آپ کے خیال میں اس بار عالمی کرکٹ کپ کے مقابلے کتنے دلچسپ ہو سکتے ہیں ۔پاکستانی ٹیم سے آپ کی توقعات کیا ہیں ۔کیا کھلاڑیوں سے زیادہ اس بار بھی سٹے باز ہی کرکٹ جیسے شریفانہ کھیل پر چھائے رہیں ؟

No comments:

LinkWithin

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...